راولپنڈی: خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونیوالاملزم گرفتار، چھینا گیا سامان برآمد

Published On 25 June,2021 07:30 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پولیس نے ڈھوک چودھریاں میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والےملزم کو گرفتار کرکے واردات کے دوران استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بر آمد کرلیا ہے۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم انیس اقبال کو گرفتارکرلیا، خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون سے پرس چھیننے کے دوران گرکر زخمی ہوگی تھی پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی، فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔

ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمدکر لیا گیا، ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔
 

Advertisement