راولپنڈی: (دنیا نیوز) رنگ روڈ منصوبے کی اراضی واگزارا کرانے کے لیے جانے والی ٹیم کو یرغمال بنا لیا۔ بااثر افراد کے کارندوں نے عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کی اراضی واگزار کرانے کے لیے جانے والی آر ڈی اے ٹیم کو یرغمال بنا لیا۔ علاقے کے بااثر افراد نے آرڈی اے عملے کو کئے گھنٹے یرغمال بنائے رکھا۔
ذرائع کے مطابق آرڈی اےعملہ موضع بگاشیخاں چک بیلی خان روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کرنے گیا، بااثر افراد کے کارندوں نے بلڈنگ انسپکٹرز اورعملہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ترجمان آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ روات پولیس نے کارروائی کے بعد آرڈی عملے کو بازیاب کر لیا۔