راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے منشیات کے دو مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر چھ ملزمان کو سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
راولپنڈی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے گزشتہ سال اگست میں اے این ایف کی جانب سے درج دو مقدمات میں گرفتار چھ ملزمان کو منشیات کی برآمدگی ثابت ہونے کے جرم میں مجموعی طور پر 2 سال اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
مجرمان کے خلاف گزشتہ سال 7 اگست کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2 مقدمات درج کیا تھے، مجرمان سے ایک مقدمے میں 36 کلو جبکہ دوسرے مقدمے میں 90 کلو منشیات برآمد کی گئی تھی۔
مجرمان میں غلام رسول،محمد فیصل،زاہد خان،عمران خان،محمد ارسلان اور محمد نعمان شامل ہیں، وکلاء کے حتمی دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔