آرمی چیف سے جنرل پیٹرک کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

Published On 24 March,2021 03:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی، جس میں جنرل سر پیٹرک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پیشہ وارانہ امور، باہمی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

برطانوی کمانڈر سٹریٹیجک کمانڈ نے پاک آرمی کی انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ آرمی چیف نے برطانوی کمانڈر سٹریٹیجک کمانڈ سے اظہار تشکر کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی برطانیہ کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔
 

Advertisement