نیپال میں بین الاقوامی مہم جوئی مقابلے، پاک فوج نے طلائی تمغہ جیت لیا

Published On 21 March,2021 08:21 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے نیپال کے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقابلوں میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاک فوج نے پہلی بار ان مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کا مقصد جسمانی مہارتوں اور ذہنی چستی جانچنا تھا۔ مقابلے کراس کنٹری دوڑ، سائیکلنگ،رافٹنگ پر مشتمل تھے۔ بین الاقوامی مہم جوئی مقابلے 18 سے 21 مارچ تک نیپال میں جاری رہے۔
 

Advertisement