وزیر خارجہ شاہ محمود کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ

Published On 08 April,2021 12:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا، انہیں انسٹی ٹیوٹ کے دائرہ کار اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہے، جہاں محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے فوجیوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔
 

Advertisement