راولپنڈی: (روزنامہ دنیا)راولپنڈی میں اوباش شخص خاتون کو گھر میں اکیلی پا کر زبردستی داخل ہوا اور عزت پامال کر دی، فرار ہوتے ہوئے موبائل فون بھی لے گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رتہ امرال پولیس کو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند کام پر گیا ہوا تھا اور وہ گھر پر اکیلی تھی، ملزم حمزہ موقع پا کر زبردستی گھر میں گھس آیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اوباش شخص حمزہ جاتے ہوئے اس کا موبائل فون بھی لے گیا، ملزم کے ساتھ ایک اور نامعلوم شخص بھی تھا جو باہر گیٹ پر کھڑا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حمزہ کو گرفتار کر لیا۔