راولپنڈی میں شہری عید شاپنگ میں مصروف، بازار خریداروں سے بھر گئے

Published On 07 May,2021 09:51 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آٹھ مئی سے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہوا راولپنڈی میں شہری عید شاپنگ میں مصروف، بازار خریداروں سے بھر گئے۔ کورونا کے باوجود حفاظتی تدابیر کوئی خاطر میں نہیں لارہا۔ حکومتی ایس او پیز بھی برائے نام رہ گئے۔

8 مئی سے لاک ڈاون کا اعلان، راولپنڈی میں عید شاپنگ زورو شور سے جاری ہے، بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، کورونا سے بچنے کے ایس او پیز ہوا میں اڑا دئیے گئے۔

شہری کہتے ہیں شاپنگ کے بغیر عید ادھوری ہے، وقت کم ہونے کے باعث ہر کسی کی کوشش ہے کہ خریداری مکمل کر لی جائے۔ شہری گھروں سے تو نکل آئے لیکن ماسک گلوزاور سینیٹائزرکا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے، انتظامیہ سماجی فاصلوں سے متعلق احکامات پر زور تو دے رہی ہے لیکن بدقسمتی سے شہری ماننے کوتیار نہیں۔

شہریوں پر اس وقت عید شاپنگ کا بھوت سوار ہے تاہم طبی ماہرین مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عوام نے یہ روش برقرار رکھی تو کورونا وباء کو روکنا ممکن نہیں رہے گا۔
 

Advertisement