پاکستان اور مصر کی پہلی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں قاہرہ میں اختتام پذیر

Published On 04 June,2021 09:29 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور مصر کی پہلی ائیر ڈیفنس مشقیں قاہرہ میں اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں میں مخلتف ہتھیاروں کی فائر پاور کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر ایئر ڈیفنس لیفٹننٹ جنرل حمودالزمان خان نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی ایئر ڈیفنس کی دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلز کے ساتھ ساتھ ایئر ڈیفنس کے اثاثوں نے جارحانہ اور فوری ردعمل کی مشقیں بھی کیں۔ مخلتف ہتھیاروں کی فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل حمودالزمان خان نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوان ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی تکنیکی مہارتیں اختیار کریں۔ پاکستانی سفیر ساجد بلال، ایئر فورس کے ڈی جی ایئر آپریشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

 

Advertisement