نادرا میں غیر ملکیوں اور غیر قانونی شناختی کارڈز بنائے جانے کا انکشاف

Published On 27 May,2021 11:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) نادرا میں غیر ملکیوں اور غیر قانونی شناختی کارڈز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نادرا کے 25 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی، راولپنڈی اور سرگودھا میں 4 غیر ملکیوں اور ایلینز کی رجسٹریشن سامنے آئی تھی۔ حساس اداروں کی معلومات پر کرپٹ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ تینوں شہروں سے دھندے میں ملوث نادرا کے 25 ملازمین کو پہلے محکمانہ کاروائی کی گئی جس کے بعد فوجداری مقدمات درج کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تین شہروں کے بعد دیگر شہروں سے بھی اس گروہ کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں سرگودھا، راولپنڈی، کراچی میں ملوث افراد نے غیر ملکیوں کے کارڈز پراسیس کئے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی نادرا میں تطہیری عمل کا حصہ ہے۔
 

Advertisement