محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

Published On 25 June,2021 09:20 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی ٹیم کو اطلاع ملی کہ تاجروں سے بھتہ کی ڈیمانڈ کرنے والا ملزم نشاط ملز تھانہ خزانہ کے قریب نشاط ملز کے قبرستان میں موجود ہے پولیس کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا تو دہشت گرد نے گرفتاری دینے کے بجائے دستی بم سے حملہ کرنےکے کوشش کی جو خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے ناکام بنا کر دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ اور پستول برآمد کی جبکہ بھتہ کی ڈیمانڈ کرنے والی سم بھی برآمد کر لی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن ظاہر کیا اور کالعدم تنظیم سے وابستگی بھی بتائی۔ گرفتار ملزم پر پولیس کا قتل کرنے ، بھتہ خوری ، اغوا کے وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے ملزم کے گرفتاری پر 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔
 

Advertisement