کوہاٹ: (دنیا نیوز) پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق ملزم مجاہد افریدی کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی، کیس میں دو ملزمان شاہ زیب اور صادق کو بری کر دیا گیا۔
عاصمہ رانی کو 28 جنوری 2018 کو کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ فائرنگ کرنے والے والا ملزم مجاہد آفریدی قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔ عاصمہ رانی ایوب میڈیکل کالج میں تھرڈ ائیرکی طالبہ تھی۔ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر قتل کیا گیا تھا۔