چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں ضلع کچہری کے اندر ملزم نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کے بناء پر کی گئی، وقوعے کے وقت رحمت، بخت علی اور اقبال اپنے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے تھے کہ مخالف فریق ملزم واحد نے چیمبر میں داخل ہو کر اپنے مخالفین پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس رحمت اور بخت علی موقع پر جاں بحق جبکہ اقبال نے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقتولین کا تعلق علاقہ نیستہ سے ہے، ذرائع کے مطابق ملزم نے ارتکاب جرم کے بعد اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔