کراچی: چوری کرنے والے آئی ٹی ماہر سمیت 3 ملزمان گرفتار

Published On 24 June,2021 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے چوری کرنے والے آئی ٹی کے ماہر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول لائن پولیس نے کامرس کالج لنک روڈ کے قریب کارروائی کی، کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار لیا گیا، ملزمان گھروں سے موبائل چوری کرکے انہیں ڈی کوڈ کرنے کے بعد مارکیٹ میں بیچ دیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ملزم سافٹ ویئر پروگرامنگ کا ماہر ہے۔ ملزم چوری شدہ موبائلوں کو ڈی کوڈ کر کے قابل استعمال بنا دیتا تھا۔ دیگر دو ملزمان گھروں سے موبائل چوری کرتے تھے۔ ملزمان سے 8موبائل فونز،ایک لیپ ٹاپ،5یو ایس بی ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں۔
 

Advertisement