کراچی: (دنیا نیوز) بحریہ ٹاوُن پر چڑھائی کرنے والے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لے لیا۔ بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزمان کو رینجرز نے دھرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق چھ ملزموں کو پہلے پولیس کے حوالے کیا گیا،مزید 5 ملزمان کو آج گرفتار کیا گیا، ملزمان منصوبہ بندی کے تحت بحریہ ٹاؤن میں داخل ہوئے تھے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں کے پاس پائپ، ڈنڈے اور آگ لگانے کا مواد موجود تھا۔
ملزموں نے اے ٹی ایم سمیت تمام اشیاء کو نقصان پہنچایا ،ملزمان کی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کےبعد رینجرز اور ایس ایس پی ملیر نے تحقیقات کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔