کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ روز سچل تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلہ ہوا تھا، اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے 15 سالہ بیت اللہ اور 14 سالہ آصف کو زخمی کیا، پولیس اہلکاروں نے جان سے مارنے کی کوشش کی، دونوں بچے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع نے بتایا ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار زخمیوں کو ڈاکو بتاتے رہے، پولیس اہلکاروں نے اسپاٹ کی تفصیلات بھی اپنے افسران کو نہیں بتائی، ڈویژنل افسر کو شک ہوا تو معاملے کی تحقیقات کیں، زخمی نوجوانوں کے بیانات بھی حاصل کیے جائیں گے۔