گوجرانوالا: نامعلوم ملزمان کی 11 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی، گلہ دبا کر قتل کر دیا

Published On 18 June,2021 10:49 pm

گوجرانوالا: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے 11 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

گوجرانوالہ میں قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ محمد پورہ کے رہائشی ضیا اللہ کی بیٹی گورنمنٹ پرائمری گرلزسکول گئی لیکن گھر سکول سے واپس نہ آئی، جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچی کا گلہ دبا کر اسے قتل۔کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
 

Advertisement