لاہور: (دنیا نیوز) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھر ٹرانسپورٹ پنجاب کا سارا بجٹ ہڑپ کر گیا۔ ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کیلئے 16 ارب 80 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔ 16 ارب 80 کروڑ میں سے 15 ارب 59 کروڑ 71 لاکھ صرف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے باقی منصوبوں کیلئے باقی ماندہ صرف ایک ارب 20 کروڑ خرچ ہونگے۔ 15 ارب 77 کروڑ براہ راست اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سپورٹ سروسز پر 27 کروڑ 80 لاکھ اور پیکج ٹو پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار خرچ ہونگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیکج تھری پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار اور پیکج فور یارڈ پر بھی 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ ہونگے۔