ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ڈی جی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں بارڈر ملٹری پولیس کی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔کمانڈنٹ حمزہ سالک کی قیادت میں ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
بی ایم پی نے بلوچستان سے پنجاب آنے والی نان کسٹم پیڈ سامان دے بھری تین گاڑیوں کو پکڑ لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ٹرکوں ایک مسافر کوچ سے پانچ کروڑ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان بارڈر ملٹری پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔نان کسٹم پیڈ سامان میں چھالیہ گٹکا غیر ملکی سگریٹ غیرملکی نمک وغیرہ شامل ہے۔
نان کسٹم پیڈ سامان کو بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔