گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

Published On 17 June,2021 10:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے، کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سیکھا رہی ہے۔

 مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چناؤ پر شرم آنی چاہیے، اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اداروں پر حملہ کرنا اور متنازعہ بنانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، اداروں پر حملہ کرنے میں یہ جماعت بدنام زمانہ ریکارڈ رکھتی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اپوزیشن ٹولے نے ہمیشہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے، قوم اس منافق ٹولے کے دوغلے چہروں کو پہچان چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کی امین ہے۔

 

Advertisement