لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28 ارب روپے مختص کر دیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، شہر میں انفرا سٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں، شاہکام چوک، گلاب دیوی ہسپتال انڈر پاس اور شیرانوالا گیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی، لاہور شہر کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا ہے، لاہور شہر میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، اس منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں ایک ارب 50 کروڑ روپے رکھے جا رہے ہیں، ہماری حکومت لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتال تعمیر کرے گی۔