گوجرانوالہ:(روزنامہ دنیا) شادی شدہ خاتون کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیالی دروازہ کی رہائشی بیوہ کوثر بی بی نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی مشعل زہرہ شادی شدہ ہے جس کو شیخوپورہ روڈ صدیق صادق ہسپتال کا رہائشی سلمان عرف بھولا ڈیڑھ سال سے موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔