گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) حالیہ بارشوں سے گوجرانوالہ میں گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے کسان سخت پریشان ہیں۔ اگر مزید بارشیں ہوتی ہیں تو فصل خراب اور گندم کا رنگ کالا ہو سکتا ہے۔
گوجرانوالہ میں پانچ لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے جو ان دنوں پک کر تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے لیکن حالیہ بے موسمی بارشوں، آندھی اور تیز ہواؤں سے کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
گندم کے تنے کا کھڑا ہونا اچھی گندم کی شناخت ہوتی ہے مگر حالیہ بارشوں سے کھڑی گندم کی فصل گرنے سے گندم کی کوالٹی اور پیداوار میں فرق پڑے گا جس سے کسان مایوس ہیں.