خسرو بختیار کی شوگر ایڈوائزری بورڈ سے متعلق درخواست وزیراعظم نے منظور کرلی

Published On 21 April,2021 09:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر شوگر ایڈوائزری بورڈ کو وزارت صنعت کے بجائے کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی درخواست کی جس کی وزیراعظم نے منظوری دی ہے

وفاقی وزیر نے خط میں کہا ہےمفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کے ماتحت کیا جائےعوام کے حالیہ خدشات کے پیش نظر ضروری ہے کہ چینی سے متعلق معاملات کوئی اور وزارت دیکھے۔

وزیراعظم عمران خان نے خسرو بختیار کی درخواست کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کے اقدامات کریں۔
 

Advertisement