لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مدرسے میں طالبعلم سے بدفعلی کے معاملے پرمفتی عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔
لاہور کے مدرسے میں طالبعلم سے مفتی کی زیادتی کا معاملہ، مفتی عزیز الرحمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ویڈیو اس کی ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، ملزم نے مزید بتایا کہ طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
مفتی مفتی عزیز الرحمان کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ خوف اور پریشانی کا شکار ہو گیا تھا، بیٹوں کے ذریعے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا۔ صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی، مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا۔ مدرسے کے منتظمین مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے، میری فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا، اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں۔