کراچی: سنار کی دو دکانیں لٹ گئیں، چور 60 لاکھ سے زائد کا سونا لے اڑے

Published On 18 June,2021 04:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے کھوکھراپارمیں سنار کی دو دکانیں لٹ گئیں۔ چور 60 لاکھ سے زائد کا سونا لے اڑے۔

کھوکھرا پار میں سنار کی 2 دکانوں میں نقب زنی کی ورادت ہوئی۔ 4 چور مارکیٹ کے تالے کاٹ کر سنار کی دکانوں کا صفایا کرگے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دو چوروں کو تالے کاٹ کر مارکیٹ میں گھستے دیکھا جاسکتا ہے۔

دکانداروں کے مطابق چار ملزمان دو دکانوں سے 60لاکھ روپے سے زائد کا سونا لے اڑے۔۔ 60 تولہ سونا ملزمان چوری کرکے لے گے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی دکان ہے10 سے 15 تولہ سونا گیا ہے۔
 

Advertisement