کراچی: منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 307 کلو چرس برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Published On 17 June,2021 02:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 307 کلو گرام چرس برآمد کر کے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق اسٹیل ٹاون پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 200 کلو گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے کے لئے معذور افراد کا استعمال کرتے تھے، گرفتارملزمان میں فدا محمد ،اورنگزیب، عبداللہ جان عرف لگڑ بگڑ شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے بھی شیریں جناح کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 107 کلوگرام چرس برآمد کر لی، برآمد ہونے والے چرس کی مالیت 1 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان صادق ، رجب اور آصف کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement