کراچی: پولیس وردی پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

Published On 14 June,2021 07:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سُہائی عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضےسے پولیس کی وردیاں، رینجرز کی ٹوپی، اوراسلحہ برآمد ہواہے، گرفتار ملزم احسان فاروقی ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے، ملزمان نے پولیس کی وردیاں پہن کر اورنگی ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کیں ہیں، ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement