رحیم یار خان: زمین کو پانی لگانے گیا شخص نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

Published On 14 June,2021 04:27 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) زمین کو پانی لگانے گئے شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان کے شبیر کو تشدد کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹکا دیا، قتل کا واقع تھانہ آباد پور کے علاقے موضع سکندرآباد میں 7 روز قبل پیش آیا۔ تھانہ آباد پور پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

ورثاء نے تھانہ آباد پور کے باہر احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔
 

Advertisement