لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے روڈ سیکٹر میں15میگا ترقیاتی پراجیکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت سڑکوں کی تعمیر کےلئے پنجاب حکومت کو 70ارب روپے دے گی۔
پنجاب حکومت کا روڈ سیکٹر میں 15میگا ترقیاتی پراجیکٹ لانے کا فیصلہ، وفاقی حکومت کی جانب سے دو مرحلوں میں پیسے دئیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں تیس ارب ، دوسرے مرحلے میں 40ارب روپے دئیے جائیں گے۔
میگا منصوبوں میں بہاولپور کو موٹروے سے ملایا جائے گا۔ گوجرانوالہ کو موٹروے ایم ٹو کیساتھ ملایا جائے گا۔ اسلام، سرگودھا انٹرچینج روڑ کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ میاں چنوں کو عبدالحکیم انٹرچینج کیساتھ ملایاجائے گا۔