سرائے عالمگیر: (دنیا نیوز) ضلع گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں اے ٹی ایم پر خفیہ آلات لگا کر کارڈ ہیک کرنے والا 2رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر سرائے کے علاقہ کھمبی سٹاپ پر اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے آئے شہری کے ساتھ ہونے والی واردات پر تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق واردات میں ملوث 2ملزمان 1۔قدیر عباس 2۔توصیف عباس کو گرفتار کے گے دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل ATMکارڈز ہیک کرنے کی وارداتیں بھی کر چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان مختلف بینکوں کی ATMمشینوں میں داخل ہو کر کارڈ ڈالنے والی جگہ پر خفیہ کیمرے اور اپنا بکس لگادیتے جونہی کوئی ATMصارف مشین سے پیسے نکالنے کے لئے داخل ہو کر اپنا کارڈ ڈالتا تو وہ ہمارے لگائے گئے بکس میں چلا جاتا جبکہ خفیہ کیمرہ اسکی جانب سے درج کئے کوڈ کو محفوظ کر لیتا اور اس کے جانے کے بعد ہم ATMمیں داخل ہوکر اپنی شناخت چھپانے کے لئے بنک کے لگے ہوئے کیمرا پر سپرے کردیتے جس کے بعد مشین میں سے کارڈ نکال لیا جاتا۔ بعدازاں گجرات یا کسی دوسرے شہرجا کر کارڈ کے ذریعے رقم نکال لیتے۔
ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید انکشاف کیاکہ ہم اس ATMمشین پر بھی ہیک کئے گئے کارڈ کے ذریعے رقم نکلوانے آئے تھے اور شہری کا روپوں سے بھرا بیگ دیکھ کر اس کے ساتھ واردات کر لی اور رقم لے کرفرار ہوگئے۔
ملزمان کے قبضہ سے 1عدد لیپ ٹاپ، مشین پر لگانے والا بکس، خفیہ کیمرہ، میموری کارڈز، USB، فنگر پرنٹ لفٹنگ ٹیپ، سپرے، کٹر، 1عدد رائفل 223بور اور 1عدد رائفل 7MMبھی برآمد ہوئی۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔