لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور نہ ہی آئیں گی، حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے گی، ان کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے، تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔
گورنر پنجاب سے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے، حکومتی اتحادیوں کے بعض معاملات پر تحفظ جمہوریت کا حسن ہے، اپوزیشن بجٹ منظور نہ ہونے کے خواب دیکھتی رہ جائے گی اور بجٹ منظور ہو جائے گا۔
چودھری سرور نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا کو حقیت قرار دینا پاکستان کے موقف کی جیت ہے، عمران خان کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں وہ ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، آئندہ بجٹ میں ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، اپوزیشن کے پہلے بھی ناکام ہوچکی ہے، آئندہ بھی ان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔