کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے ضلع جیکب آباد اور کشمور میں کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی سندھ اور بلوچستان کے بارڈر عبدالجبار شہید اور ڈیرہ موڑچیک پوسٹ پر کی گئی، کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سامان میں گٹکا، گاڑیاں، چین اسپوکٹ اور دیگر سامان شامل ہیں۔ نان کسٹم پیڈ سامان کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، نان کسٹم پیڈ سامان کو قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔