قوانین کی 90 بار خلاف ورزی، گاڑی پکڑی گئی، 44ہزار سے زائد جرمانہ

Published On 10 June,2021 02:41 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،پولیس نے 90 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی کو 44 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائدکرکے تھانے میں بند کرادیا گیا۔ کار ڈرائیور نے 41 مرتبہ ٹریفک سگنل، 45 مرتبہ اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی، 1 مرتبہ ون وے اور 3 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔ مہم میں اب تک 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا ہے ۔

سی ٹی او لاہور منتظرمہدی نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔
 

Advertisement