کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی موڑ پر 4 ملزمان نے لوٹ مار کی واردات کر ڈالی، ملزمان نے دکان میں داخل ہو کر نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے۔
کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، شیرشاہ خیبر مارکیٹ کے سامنے موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان نے دکاندار سے 13 لاکھ روپے لوٹ لیے، سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان پہلے سے کھڑے تھے، موٹرسائیکل سوار دکاندار پہنچتا ہے تو ملزمان اسے روکتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر دکاندار سے 13لاکھ روپے لیکر فرار ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب بھینس کالونی موڑ پر بھی 4 ملزمان نے لوٹ مار کی واردات کر ڈالی، وادرات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ایک ملزم دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کے دیگر دو ساتھیوں نے نقدی اور موبائل فون چھینا، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ اور ماسک کا استعمال کیا۔