کراچی میں نامعلوم ملزمان دن دیہاڑے گھر میں فائرنگ کر کے فرار، ایک شخص ہلاک

Published On 14 June,2021 03:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سعود آباد تھانے کی حدوود میں نامعلوم ملزمان دن دیہاڑے گھر میں فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ملیر کالا بورڈ لاسی پاڑہ گھر میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزموں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 27 سالہ روز الدین جاں بحق ہو گیا۔

ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، وقوعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement