پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پرسوات بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، دریائے سوات کے کنارے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ بڑی عمارتیں مسمار کردی گئیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سوات بھر میں تجاوزات پر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران دریائے سوات کے کنارے قائم کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ بڑی بڑی عمارتوں کو مسمار کیا گیا ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں بحرین میں متعدد تجاوزات غیر قانونی تجاوزات کومسمارکیا گیا۔
دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی، فضا گٹ بائی پاس اور دریائے سوات کے کنارے سمیت متعدد مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سوات بھرمیں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں میں سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات گرائی گئیں، سرکاری زمینوں پرغیر قانونی قبضے چھڑانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ آبپاشی اوردیگرمحکموں کی ٹیمیں سرگرم ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، دریاؤں کے کناروں پر تجاوزات سے سیلاب کے دوران مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔