کراچی: جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے فائر کھول دیا، باپ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

Published On 14 June,2021 12:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جائیداد کی لالچ نے بیٹے کو باپ پر گولیاں چلانے پر مجبور کردیا، نارتھ کراچی انڈا موڑ پر مسافر بس میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب مسافر بس پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں غلام قاسم اور ظفر مقصود شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، بیٹے نے زمین کے تنازعے پر باپ پر فائرنگ کی جس وہ زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں بس میں سوار مسافر بھی آئے۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کورٹ میں پیشی پر جارہا تھا،راستے میں مسافر بس پر غلام قاسم کے بیٹے نے فائرنگ کی، زخمی شخص کی دو شادیاں ہو چکی ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement