لاہور: (دنیا نیوز) ماڈل ٹاون کچہری میں قتل کی واردات کے بعد سیشن کورٹ کو بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا، سیشن کورٹ میں قتل کی واردات کرنے کے ارادے سے داخل ہونے والے ملزم علی حیدر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
سکیورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان نے کہا کہ ملزم اپنی بھابی کو قتل کرنے آیا تھا۔ ملزم کو شک تھا کہ بھابی کے ناجائز تعلقات ہیں۔ ملزم کی بھابی نے عدالت میں بچوں کی حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ملزم علی حیدر کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا، ملزم کے قبضے سے دو جدید پسٹل۔ چار میگزین اور 39 گولیاں برآمد ہوٸیں۔ ملزم کو بابا گراونڈ گیٹ سے داخلے پر گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او اور ڈی آٸی جی کے احکامات کے مطابق عدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہے۔