خیبرپختونخوا میں خواتین قیدیوں کے لیے الگ جیل بنانے کی تیاریاں

Published On 15 June,2021 09:17 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں خواتین قیدیوں کے لیے الگ جیل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، عمر قید سمیت دیگر جرائم میں سزا یافتہ خواتین کو رکھا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور گنجائش کے مسائل میں اضافے کے بعد نئی جیلوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، صوبہ کی جیلوں میں قید خواتین کے لیے الگ جیل بنانے پرغور شروع کردیا گیا ہے صوبے کی مختلف جیلوں میں 200 کے قریب خواتین قیدی ہیں جن میں 35 خواتین قیدی مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں۔

جیلوں میں خواتین قیدیوں کے لیے الگ جیل کے قیام کے اقدام کو خواتین نے بھی سراہا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت مختلف جرائم میں قید خواتین کو سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات اٹھائے۔
 

Advertisement