لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی، دو اہلکار 4 کلو چرس سمیت گرفتار

Published On 21 June,2021 04:36 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق لاڑکانہ میں جویہ پل کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سے 4 کلوچرس سمیت گرفتار کر لیا گیا، پولیس اہلکار انعام کلہوڑو اور ریاض سانگی چرس لاڑکانہ سے شہدادکوٹ بیچنے جارہے تھے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چرس سمگلنگ کرتے تھے۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف رتو ڈیرو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکار ٹریفک پولیس اور ریاض سانگی پولیس لائن میں تعینات تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار پولیس اہلکار بہت عرصے سے چرس کا کاروبار کرتے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ چرس کہاں سے خریدتے اور کہاں بیچتے تھے ان تمام علاقوں میں کاروائی کی جارہی ہے۔ دونوں اہلکاوں کو نوکریوں سے برخاست کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement