لاہور: (دنیا نیوز) مفتی عزیز الرحمان نے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا، عدالت نے ملزم اور اُس کے بیٹوں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عزیزالرحمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
پولیس نے مرکزی ملزم عزیز الرحمان اور اُس کے دو بیٹوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ملزم سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہتا ہے۔ ملزم عزیزالرحمان نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے عزیزالرحمان اور اُس کے دو بیٹوں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔