سابق ایم پی اے زاہد درانی نے سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کا الزام مسترد کردیا

Published On 11 February,2021 06:09 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سابق رکن خیبر پختونخوا سمبلی زاہد درانی نے سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو لیک ہونا حکمران جماعت کا پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔

 

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپیکر اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین کی منڈی لگی۔ سینیٹر سے پارٹی فنڈ کے نام پر 40 کروڑ لئے گئے، میں پیسے لینے سے انکار کرکے وہاں سے نکل آیا۔

سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام پر زاہد درانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اپوزیشن اور حکمران جماعت کے ایم پی ایز کو ایک، ایک کروڑ روپے دیئے جا رہے تھے۔

زاہد درانی کا کہنا تھا کہ کسی کو کروڑ تو کسی کو زیادہ پیسے بھی دیئے گئے۔ تاہم میں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا تھا۔ پتا نہیں ویڈیو کیمرہ کہاں چھپایا گیا تھا۔