کراچی: 940 گرام ہیروئن پاؤڈر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Published On 21 June,2021 07:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم نے 94 لاکھ روپے مالیت کی 940 گرام ہیروئن پاؤڈر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کراچی ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام کے مطابق کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر کسٹمز عملے نے دوران چیکنگ نجی ائیرلائن کی فلائٹ جی ایف 753سے بحرین جانے والے پاکستانی مسافر کو شک کی بنیاد پر روکا۔

حکام کے مطابق مسافر کے سوٹ کیس کے سائیڈ وال میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 940 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن کی عالمی مالیت 94 لاکھ روپے ہے۔

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مسافر کا سامان اور برآمد شدہ ہیروئن پاؤڈر کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 

Advertisement