ملتان میں اتائی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی

Published On 22 June,2021 10:57 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں اتائی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، شہر میں جگہ جگہ اتائیوں نے کلینک کھول رکھے ہیں تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شہر میں نکا پہلوان، ہڈی جوڑ جند وڈا، حکیم عبدالحمید سمیت اتایئوں کے بے شمار کلینکس ہیں جن کو چلانے کیلئے تقریبا پندرہ سو سے زائد اتائی ڈاکٹری سرٹیفکیٹس کی جگہ اپنے باپ دادا کی تصویرں آویزاں کر کے دانت نکالنے اور ہڈیاں جوڑنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اتائیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر سخت کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں اتائیوں کے بے شمار کلینکس سیل کئے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے پاس تمام وسائل اور ضلعی انتظامیہ کی مکمل سپورٹ کے باجود ہیلتھ ڈیپارٹنمنٹ اتائیوں کے مکمل خاتمے میں ناکام ہے۔