پشاور: (دنیا نیوز) پشاور چمکنی میں جائیداد کے تنازع پرایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا گیا، پولیس نےچارملزمان کو حراست میں لےلیا۔
چمکنی کے گاؤں چوہا گجر میں مسلح افراد کی گھرمیں فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے، مقتولین میں جلال، سلمان، سلیم، حبیب اللہ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو شامل ہیں، وقوعہ کے وقت گھر کا سربراہ ابراہیم گھر پر موجود نہیں تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، کال ٹریس کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں لےلیا۔