کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات، شراب کی بوتلوں، چھالیہ اور ایرانی ڈیزل کی بڑی مقدار برآمد کر لی، 75 تارکین وطن کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران پسنی کوسٹل ہائی وے پرگاڑی سے 2 کلو کرسٹل برآمد کر کے اسمگلر گرفتار کر لیا۔ پسنی کے علاقے شادی کور سے 72شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ کراچی سپر ہائی وے اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوچز سےچرس اور افیون برآمد کی گئی۔ سپرہائی وے اور وندر میں گاڑیوں سے41 ہزار 910 کلو گرام چھالیہ برآمد کر کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق 93 ہزار 485 لیٹرچھپایا گیا ایرانی ڈیزل بھی برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پاک ایران بارڈر سے75تارکین وطن گرفتار ہوئے، ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق منشیات اور چھالیہ کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔