سیالکوٹ: 2 شادی شدہ خواتین کو اوباش افراد نے اغوا کر لیا

Published On 25 June,2021 11:04 am

سیالکوٹ:(روزنامہ دنیا) سیالکوٹ میں 2شادی شدہ خواتین کو مختلف واقعات میں اوباش افراد اغوا کر کے لے گئے، ایک خاتون کے 3 بچے بھی ملزمان کے قبضے میں ہیں۔

 تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بڈیانہ میں زاہد پروین کی بیٹی م-ف کو بچوں 7سالہ مریم، 4 سالہ ماہم اور 2سالہ میرب سمیت ملزمان احتشام عرف زین، ارسلان اور تنویر وغیرہ اغوا کرکے لے گئے ۔ تھانہ صد ر پسرور کے علاقہ خانپور سیداں کے وقار الحسن کی بیوی س کوابراہیم، محمد سرور اور انکے دوساتھی اغوا کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متاثرہ افراد نے خواتین کو فوری بازیاب کرانے اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement