خانیوال: 4 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، مسخ شدہ لاش کھیتوں سے برآمد

Published On 26 June,2021 12:28 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں 4 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی، اغواء کے تین روز بعد بوری بند لاش کھیتوں سے ملی۔ واقعہ کیخلاف ورثاء نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔

خانیوال سمال انڈسٹری کے نزدیک آبادی کی رہائشی چار سالہ بچی کھیل رہی تھی کہ اسے اغواء کرلیا گیا۔ تین روز بعد بچی کی مسخ شدہ بوری بند لاش سمال انڈسٹری کے نزدیک کھیتوں سے برآمد ہوئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ورثاء کے مطابق چار سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ میں دی گئی لیکن پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔ ورثاء نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کر کے جہانیاں روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement