یاسمین راشد کی زیر قیادت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ کے درمیان معاہدہ

Published On 24 June,2021 03:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونائیٹڈنیشنز پاپولیشن فنڈ کے درمیان بی ایس ای مِڈ وائفری پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ کی تقریب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونائیٹڈنیشنز پاپولیشن فنڈ کے درمیان بی ایس ای مِڈ وائفری پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا۔ کنٹری ہیڈ یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ ڈاکٹر بختیور کیڈیرور اور رجسٹرار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم کے درمیان دستخط کے بعد یاد داشت کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی مِڈ وائفری کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

وزیر صحت پجاب یاسمین راشد نے کہا کہ بی ایس سی مِڈوائفری پروگرام کیلئے ہر قسم کے تعاون پر یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پنجاب میں مِڈ وائفری کو اپ گریڈ کرنا ایک تاریخی اقدام ہے، پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈ کر کے نرسنگ کالجز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، 42 سالہ پروفیشن میں ہمیشہ مِڈ وائفری کی اپ گریڈیشن پر زور دیا۔
 

Advertisement